منشیات فروش گرفتار، 2400 گرام چرس برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا) کندیاں پولیس کی کاروائی، منشیات فروش گرفتار، 2400 گرام چرس برآمد، مقدمہ درج ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن منشیات سے پاک پنجاب کے تحت ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کندیاں سب انسپکٹر کلیم اللہ خان اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر دوران چیکنگ محمد اعظم طارق ولد محمد اصغر چوہدری سکنہ کندیاں سے 2400 گرام چرس برآمد کی ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ کندیاں میں مقدمہ درج کر لیاڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے اس کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments