سیوریج کا نظام مکینوں کیلئے مشکلات کا باعث بن گیا

سیوریج کا نظام مکینوں کیلئے مشکلات کا باعث بن گیا

سیوریج کا نظام مکینوں کیلئے مشکلات کا باعث بن گیاگندگی کے ڈھیر علاقے میں تعفن کا باعث بنے ہوئے ہیں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گنجان آبادی ریاض کالونی میں کچرے کے ڈھیر اور سیوریج کا نظام مکینوں کیلئے مشکلات کا باعث بن گیا’ کچی اور ٹوٹی گلیاں’ پانی کا مناسب نکاسی کا انتظام نہ ہونے کے سبب گندے پانی میں ڈوبی رہتی ہیں’ گندگی کے ڈھیر علاقے میں تعفن کا باعث بنے ہوئے ہیں’ عرصہ دراز سے سیوریج کے پائپ ٹوٹ چکے ہیں اور صاف پانی میں مکس ہو کر بیماریاں پھیلا رہے ہیں’ جبکہ خالی پلاٹوں میں گندے پانی کے تالاب پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں ’ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ عملہ صفائی کی آج تک شکل نہیں دیکھی ، علاقے میں صاف پانی نا پید ہے ’ زمینی پانی کڑوا ہونے کے باعث لوگوں کو مہنگے داموں پانی خریدنا پڑتا ہے ’ مکینوں نے ارباب اختیار سے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...