ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا تھانہ ساجد شہید کا سرپرائز وزٹ

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا تھانہ ساجد شہید کا سرپرائز وزٹ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم نے تھانہ ساجد شہید کا سرپرائز وزٹ کیا۔ دورانِ وزٹ انہوں نے تھانہ کی عمارت کی صفائی، فرنٹ ڈیسک، حوالات، مال خانہ اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔

حوالات میں بند ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جبکہ فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی جانب سے درج کروائی گئی شکایات پر ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا،ڈی پی او نے زیرِ تفتیش مقدمات، پینڈنگ روڈز اور چالان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو تمام زیرِ التواء امور جلد از جلد یکسو کرنے کی ہدایات جاری کیں،اس موقع پر ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کی عزت و تکریم اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ فرائض کی ادائیگی میں غفلت، لاپرواہی یا ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور جرائم کی روک تھام کے لیے گشت کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...