کندیاں میں چکی آٹا 170 روپے کلو سے تجاوز، شہری پریشان
کندیاں (نمائندہ دنیا) کندیاں اور گردونواح میں چکی کے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔
چند ماہ قبل تقریباً 80 روپے فی کلو دستیاب ہونے والا چکی کا آٹا اب 170 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گیا ہے جبکہ پانچ کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے یا اس سے زائد میں فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی دستیابی بھی محدود ہے جبکہ دستیاب آٹے کے معیار کے حوالے سے بھی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چکی کے آٹے کی قیمتوں اور معیار کی باقاعدہ نگرانی کی جائے ، سرکاری نرخوں پر آٹے کی دستیابی یقینی بنائی جائے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments