نئے صوبوں کے قیام سے قیامت نہیں آئے گی ، گل اصغر

 نئے صوبوں کے قیام سے قیامت نہیں آئے گی ، گل اصغر

نئے صوبوں کے قیام سے قیامت نہیں آئے گی ، گل اصغر حکومت کو عوامی مفادات سامنے ر کھ کر فیصلہ کرنا ہو گا ، میڈیا سے بات چیت

خوشاب(نمائندہ دُنیا)وفاقی پالیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے کہا ہے کہ مجوزہ چھوٹے صوبے گڈ گورنس اور عوام کو حقیقی ریلیف دینے کی کلید ہیں ، نئے صوبوں کے قیام سے کوئی قیامت نہیں آئے گی ، حکومت کو عوامی مفادات سامنے ر کھ کر فیصلہ کرنا ہو گا ، اپنی رہائشگاہ پاکستان ہاوس میں میڈیانمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کی حلیف جماعت ہونے کے ناطے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم کروانے کی حمایت کرتی ہے اور اس موقف پر زور دیتی ہے کہ جہاں عوام نئے صوبے چاہتے ہیں، وہاں صوبے ضرور بنیں کیونکہ عبدالعلیم خان کے مطابق نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کے قیام کے بغیر عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا اور مسائل حل نہیں ہو سکتے ۔ انجینئر گل اصغر بگھور کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں سے گڈ گورننس، نئے آئی جیز، چیف سیکرٹریز اور ہائی کورٹس کے قیام میں مدد ملے گی ا، نئے صوبوؓ کی تشکیل سے کسی کی حکمرانی یا اقتدار کے محدود ہونے کا کوئی خدشہ نہیں ،انہیوں نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کا دبا ومسلسل بڑھ رہا ہے جبکہ بڑے صوبوں کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو سرکاری دفاتر اور انتظامی اداروں تک رسائی کیلئے طویل سفر کرنا پڑتا ہے ، نئے صوبے قائم ہونے سے انتظامی ڈھانچہ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اور مقامی سطح پر فیصلے ہونے سے عوامی مسائل کے حل میں تیزی آ سکتی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...