جھال والا پل تا پپلاں لنک روڈخراب، حادثات کا خدشہ

جھال والا پل تا پپلاں لنک روڈخراب، حادثات کا خدشہ

جھال والا پل تا پپلاں لنک روڈخراب، حادثات کا خدشہسڑک کے کنارے مکمل طور پر ٹوٹ چکے ، ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے

کندیاں (نمائندہ دنیا)محکمہ ہائی وے اور ضلعی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث جھال والا پل کندیاں تا پپلاں لنک روڈ شکست و ریخت کا شکار ہے ۔ سڑک کے کنارے مکمل طور پر ٹوٹ چکے ہیں، جبکہ درمیان میں گہرے گڑھے پڑنے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے اور حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔سڑک کے ساتھ تھل کینال ہونے کے باعث کسی بھی وقت بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی کمشنر میانوالی اور محکمہ ہائی وے کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کندیاں تا پپلاں لنک روڈ کی ازسرنو تعمیر یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات اور حادثات کے خطرات سے نجات مل سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...