ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کا رات گئے دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ
ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کا رات گئے دورہ، طبی سہولیات کا جائزہمریضوں کی عیادت ،طبی سہولیات اور ڈاکٹرز و عملے کے رویے بارے پو چھا
بھکر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر محمد ارشد وٹو نے رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور ڈاکٹرز و عملے کے رویے کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کرنے کے علاوہ ہسپتال کے انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر وقت بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments