جرنیلی روڈ پر تجاوزات ،سڑک آدھی رہ گئی، حادثات معمول

جرنیلی روڈ پر تجاوزات ،سڑک آدھی رہ گئی، حادثات معمول

جرنیلی روڈ پر تجاوزات ،سڑک آدھی رہ گئی، حادثات معمولسکول کی چھٹی کے وقت طالبات کا پیدل گزرنا بھی محال ہو گیا ، پیدل چلنا دشوار

کندیاں (نمائندہ دنیا) پیرا فورس کی کارروائیاں وعدوں اور دعوؤں تک محدود، جرنیلی روڈ پر دکانداروں نے کئی کئی فٹ تک تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، جس کے باعث 24 فٹ چوڑی سڑک سکڑ کر 12 فٹ رہ گئی ہے ۔ سڑک تنگ ہونے کے باعث حادثات معمول بن گئے ، جبکہ سکول کی چھٹی کے وقت طالبات کا پیدل گزرنا بھی محال ہو گیا ہے ۔جرنیلی روڈ پر قائم دکانوں کے مالکان نے سڑک کی حدود میں دونوں اطراف چھ، چھ فٹ تک تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، جس سے سڑک کی چوڑائی کم ہو گئی ہے ۔ شدید رش کے باعث آئے روز حادثات پیش آ رہے ہیں۔ گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول کی سینکڑوں طالبات کے آنے جانے کا بھی یہی واحد راستہ ہے ، جہاں ان کے لیے پیدل چلنا دشوار ہو چکا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو اس مسئلے سے آگاہ کیا گیا، تاہم زبانی جمع خرچ کے سوا کوئی عملی کارروائی سامنے نہیں آئی اور تجاوزات بدستور قائم ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ جرنیلی روڈ سے فوری طور پر تجاوزات ختم کرائی جائیں تاکہ آمدورفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...