قومی پروگرام خاندانی منصوبہ بندی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

قومی پروگرام خاندانی منصوبہ بندی میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

قومی پروگرام خاندانی منصوبہ بندی میں بے ضابطگیوں کا انکشافمعاملہ وزیراعظم شکایت سیل تک بھی پہنچ چکا ، تاحال کوئی کارروائی سامنے نہیں آ سکی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت کی مانیٹرنگ کے دوران انکشاف ہوا ہے مختلف اضلاع میں قومی پروگرام برائے خاندانی منصوبہ بندی کے تحت مبینہ طور پر ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر بوگس اندراجات کے ذریعے خانہ پوری کی گئی، جس کے باعث مقررہ اہداف کا حصول متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ گزشتہ سال آڈٹ حکام نے بھی مختلف نوعیت کی بے ضابطگیوں اور مبینہ بدعنوانیوں کی نشاندہی کی تھی، معاملہ وزیراعظم شکایت سیل تک بھی پہنچ چکا ہے ، تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی نمایاں کارروائی سامنے نہیں آ سکی۔بہبود آبادی کے بعض موبلائزرز فیلڈ میں جانے کے بجائے گھروں میں بیٹھ کر مبینہ طور پر فرضی اعداد و شمار کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹس بھجوا رہے ہیں۔ مؤثر چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث پروگرام کے مطلوبہ نتائج کا حصول ایک چیلنج بن گیا ہے ، جبکہ قومی وسائل کے ممکنہ ضیاع پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مبینہ بوگس اندراجات اور بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور فیلڈ سرگرمیوں کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...