کار نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا، دونوں جاں بحق

 کار نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا، دونوں جاں بحق

کار نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا، دونوں جاں بحق اللہ دتہ بیٹے محمد زمان کے ہمراہ ہسپتال جا رہا تھا ،فرید موڑ کوٹلہ جام روڈ پر حادثہ ہو گیا

دریاخان (نمائندہ دنیا) فرید موڑ کوٹلہ جام روڈ پر تیز رفتار کار نے سپیڈ بریکر سے بچنے کی کوشش میں موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو عقب سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں باپ موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا، جو بعدازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔برکت والا کا رہائشی اللہ دتہ گردوں کے عارضے میں مبتلا تھا اور اپنے 20 سالہ بیٹے محمد زمان کے ہمراہ علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جا رہا تھا کہ فرید موڑ کوٹلہ جام روڈ پر تیز رفتار کار نے سپیڈ بریکر سے بچتے ہوئے ان کے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔ حادثے میں اللہ دتہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ محمد زمان کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ کار ڈرائیور دونوں زخمیوں کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...