نوسر بازوں کے ہاتھوں پر دیسی ہلاک، 6ہسپتال پہنچ گئے
واقعات بھاٹی گیٹ، داتا دربار، سٹیشن، بادامی باغ اور پیر مکی کے علاقوں میں ہوئے بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں نوسر بازوں نے نشہ آور چیز کھلا کر ایک پردیسی کی جان لے لی جبکہ شہر میں نوسر بازی کی دیگر وارداتوں میں6افراد کو بے ہوشی کی
لا ہور(کرائم سیل)حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقہ میں 35سالہ شخص کی لاش دیکھ کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی ۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش مردہ خانے جمع کرادی ۔ہسپتال ذرائع کے مطابق متوفی کی موت زہریلی چیز کھانے کے باعث ہوئی ۔داتا دربار، ریلوے سٹیشن، بادامی باغ اور پیر مکی دربار کے علاقوں میں نوسر بازوں نے نشہ آور چیز کھلا کر6افراد کو بے ہوش کر کے لوٹ لیا۔