دو بچوں کے قاتل کودو بار عمرقید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ

دو بچوں کے قاتل کودو بار عمرقید  اور 10 لاکھ روپے جرمانہ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور مجاہد مستقیم احمد نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کے نتیجے میں دو کمسن لڑکوں کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم بشیر کودو مرتبہ عمر قید کی سزا اور مبلغ 10لاکھ روپے ہرجانے کی سزا کا حکم سنایا ۔

قصور(خبر نگار،نامہ نگار)استغاثہ کے مطابق2015میں گنڈا سنگھ والا کے نواحی گاؤں گٹی کلنجر میں شادی کی تقریب میں ملزم بشیر نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو کمسن لڑکوں وسیم اکرم او ر شمشاد جنکی عمریں 9/10سال کے لگ بھگ تھیں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں