ڈکیت گینگ کے ارکان سمیت 35ملزم پکڑے گئے

 ڈکیت گینگ کے ارکان سمیت 35ملزم پکڑے گئے

ملزمان سے 2 پسٹلز بمعہ گولیاں، موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 35 ملزمان گرفتار کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 3ریکارڈ یافتہ ملزمان کامران عرف نونی مسیح، شہزاد عرف ببلو اور ناصر عرف پپا کو گرفتار کر لیا۔ملزمان سے 2پسٹلز بمعہ گولیاں، موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی ۔ پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث چاند، امجد،صبا بی بی، شعبان، اعظم، عقیل وغیرہ سے 575 گرام چرس اور 240 لٹر زہریلی دیسی شراب برآمد کی۔ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 15ملزمان گرفتار کیے ۔ گرفتار ملزمان میں معروف علی، حسنین، عاقب، بلاول،عامر،شاہد، تنویر عمیر، احمد شامل ہیں۔ ایس پی سٹی فراز احمد نے بتایا کہ ملزمان سے 10پسٹلز اور 90 گولیاں برآمد ہوئیں۔ 9 قمار باز جن میں سلیم ،اعجاز،وقاص، رحمت علی، افضل، مبارک، عادل،عرفان اور شاہد مسیح شامل ہیں کو گرفتار کیاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں