پولیس کا جوئے کے اڈوں پر چھاپہ، 16ملزمان گرفتار

پولیس کا جوئے کے اڈوں  پر چھاپہ، 16ملزمان گرفتار

صادق آباد پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر تاش پر جوا کھیلنے والے 9جواریوں کو گرفتار کر لیا

راولپنڈی (خبرنگار) گرفتار ملزمان میں عرفان، ابراہیم، ریاست، عمران، شاہد، عرفان، گل، مزمل اور بابر شامل ہیں۔ ملزمان سے 35ہزار 350روپے، 8موبائل فون اورتاش کے پتے برآمد ہوئے، صدر واہ پولیس نے 7جواریوں شاہد، یاسر، صلاح الدین، حمزہ، شوکت، علیم اور کامران کو گرفتار کر کے 12ہزار 500روپے، 7موبائل فون اور تاش کے پتے بر آمد کر لئے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں