راوی روڈ:26 سالہ نوجوان حادثے میں جاں بحق

 راوی روڈ:26 سالہ نوجوان حادثے میں جاں بحق

لال پل کے قریب ٹائر پھٹنے کے باعث کار کی ٹکر سے ریسکیو اہلکار زخمی

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)راوی روڈ کے علاقے میں 26 سالہ نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق راوی روڈ کے علاقے لکڑ منڈی کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 26 سالہ سورب موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد تدفین کے لیے لواحقین کے حوالے کر دی۔لال پل کے قریب تیز رفتار کار کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا ۔ٹائر پھٹنے کے باعث کار کی ٹکر سے ریسکیو اہلکار محمد علی زخمی ہوگیا۔ جسکو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا،گاڑی کو روڈ سے ہٹا کر راستے کو کلیئر کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں