’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘بھارت میں ریلیز نہیں ہوگی، ڈسٹری بیوٹر کی تصدیق
ممبئی(شوبزڈیسک)ماہرہ خان اور فواد خان کی بلاک بسٹر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی بھارت میں ریلیز روک دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 2 اکتوبر بدھ کے روز بھارتی ریاست پنجاب کے سینما گھروں میں ریلیز ہونی تھی لیکن ہندو انتہا پسند پارٹی نے فلم کی ریلیز روک دی۔ فلم کے ڈسٹری بیوٹر ندیم منڈی والا نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کے خلاف بھارتی عدالت میں درخواست دائر ہے۔ جس کی وجہ سے بھارت میں فلم کی ریلیز روک دی گئی ہے۔