ماہرہ اور فواد خان پسندیدہ آن سکرین پاکستانی جوڑی:اننیا پانڈے
ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ اننیا پانڈے نے اپنے پسندیدہ پاکستانی اداکاروں کے نام بتا دیئے۔
مختلف سوشل میڈیا پیجز پر اننیا پانڈے کی مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جوکہ بھارت کے مشہور آئیفا ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ کی ہے ۔جس میں آئیفا ایوارڈز کے میزبان اننیا پانڈے سے سوال کرتے ہیں کہ آپ کی پسندیدہ پاکستانی اداکارہ اور اداکار کون ہیں؟جس کے جواب میں اننیا پانڈے کہتی ہیں کہ پاکستان میں مجھے دو اداکار بہت پسند ہیں جن میں ایک ماہرہ خان اور دوسرے فواد خان ہیں۔ اننیا پانڈے نے یہ بھی کہا کہ مجھے ماہرہ خان اور فواد خان کی آن اسکرین جوڑی بھی بہت پسند ہے۔