ہمارے یہاں صدارتی ایوارڈز سفارشوں سے ملتے:فضیلہ قاضی

ہمارے یہاں صدارتی ایوارڈز سفارشوں سے ملتے:فضیلہ قاضی

کراچی(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ہمارے یہاں صدارتی ایوارڈز سفارشوں سے ملتے ہیں اور ایوارڈ دینے والوں کو کام کرنے والے اداکار نظر ہی نہیں آتے۔

فضیلہ قاضی نے اپنے شوہر ادکار قیصر نظامانی کے ہمراہ ایک ٹی وی شومیں شرکت کی تومیزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں قیصر نظامانی نے کہا کہ مجھے حکومت پاکستان نے ایسے دور میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا تھا کہ جب صرف کام کی بنیاد پر فنکاروں کو ایوارڈز ملتے تھے ۔شوہر کی بات ختم ہونے پر فضیلہ قاضی نے کہا کہ صدارتی ایوارڈ ملنا بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے اور فنکاروں کو ایسے ایوارڈز ملنے پر فخر بھی ہوتا ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ شُکر ہے کہ میرے شوہر کو ایسے دور میں صدارتی ایوارڈ ملا تھا کہ جب سفارشوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ فنکار کا کام دیکھ کر ایوارڈ دیا جاتا تھا۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ٹی وی چینلز سمیت مختلف افراد صدارتی ایوارڈز کے لیے سفارش دیتے ہیں اور اس کے لیے ہر فنکار کی فائل بنائی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں