اولاد اپنے والدین کی دوسری شادی کیخلاف ہوتی ہے:جویریہ عباسی
کراچی(شوبزڈیسک)سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے والدین کے دوسری شادی کے فیصلے پر بچوں کی ناراضی پر کہا کہ ہمارے معاشرے میں اکثر یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ۔۔۔
اگر میاں بیوی میں سے کسی ایک کا انتقال ہوگیا اور پھر اگر وہ مرد یا عورت دوسری شادی کرنا چاہے تو اُن کے بچے راضی نہیں ہوتے۔ ہمارے معاشرے میں اولاد کبھی بھی یہ نہیں کہتی کہ ہماری ماں یا باپ تنہا ہے، تو ان کی دوسری شادی کرا دی جائے بلکہ وہ تو دوسری شادی کی بات پر اپنے والدین سے غصہ ہوجاتے ہیں۔