صدیق سنٹرقتل :ورثاء کا سڑک پر لاش رکھ کر احتجاج
اے سی کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر،سڑک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
لاہور(اکنامک رپورٹر)صدیق ٹریڈ سنٹر میں د کانداروں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کے معاملے پر ورثا نے صدیق ٹریڈ سنٹر کے سامنے مین بلیوارڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا۔ اے سی ماڈل ٹاؤن کی یقینی دہانی پر احتجاج ختم کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق صدیق ٹریڈ سنٹر میں دو دکانداروں میں لڑائی جھگڑے کے دوران ایک شخص کی ہلاکت کے معاملہ پر ورثا نے صدیق ٹریڈ سنٹر کے سامنے مین بلیوارڈ پر لاش رکھ کر احتجاج کیا۔مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ صدیق ٹریڈ سنٹر کی یونین نے لڑائی جھگڑے میں عمران کو مار ڈالا۔مقتول عمران کی عمر 38 سال ہے اور سوگوار دو بیٹیاں اور ایک بیٹے کو چھوڑ گیا۔لواحقین نے اے سی ماڈل ٹاؤن کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا۔اے سی ماڈل ٹائون ابراہیم رباب نے کہا کہ مقتول کے ورثا سے تین دن کا وقت لیا ہے ،تین دن کے اندر انکوائری بھی کریں گے اور ملزمان کو گرفتار بھی کریں گے ۔ اے سی ماڈل ٹائون کی یقین دہانی کے بعد ورثا نے سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔ ورثاء نے کہا کہ اے سی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کیا گیا ہے ۔ اگر قاتل جلد گرفتار نہ ہوئے تو دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔