لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑمارنے کاکیس ملزم کے گرفتاری وارنٹ جاری

لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑمارنے کاکیس  ملزم کے گرفتاری وارنٹ جاری

ضلع کچہری میں لیڈی ڈاکٹر کو تھپڑ مارنے اور ہراساں کرنے والے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

لاہور(عدالتی رپورٹر ) عدالت نے مقدمہ میں ملوث ملزم ڈاکٹر شہزاد فاروق کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کر دیئے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ کامران کرامت نے ڈاکٹر عنبرین کی درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن مین مقدمہ درج ہے ۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ماہر امراض ہڈی ہے اور مدعیہ کا سابقہ کولیگ بھی ہے ۔ ملزم اکثر مدعیہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کرتا تھا اور بری نظر رکھے ہوئے تھا۔عدالت نے کیس کی سماعت 19 جون تک ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں