تکذیب نکاح اپیل ،میرا کے وکلا کی مزید شواہد جمع کرانے کی استدعا

تکذیب نکاح اپیل ،میرا کے وکلا کی  مزید شواہد جمع کرانے کی استدعا

سیشن کورٹ میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل پرسماعت ہوئی، اداکارہ کے وکلا نے کیس سے متعلق مزید شواہد جمع کرانے کی استدعا کردی ،عدالت نے سابق شوہر عتیق الرحمان سے جواب طلب کرلیا

لاہور (اپنے خبر نگار سے )ایڈیشنل سیشن جج محمد خان نے اپیل پر سماعت کی ۔ میرا کے وکلا نے موقف اختیار کیا اداکارہ میرا اور مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے ایک ڈرامے کی شوٹنگ میں اکٹھے کام کیا،اس دوران میرا اور عتیق الرحمان کے نکاح کا سین ریکارڈ کیا گیا۔عتیق الرحمان اسی فوٹیج کو شادی کی فوٹیج قرار دے رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں