رائیونڈ میں کمسن بچی سے زیادتی کانوٹس، ملزم گرفتار
صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین نے رائیونڈ میں کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ پر فوری ایکشن
لاہور(لیڈی رپورٹر )صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آ گسٹین نے رائیونڈ میں کمسن بچی سے زیادتی کے واقعہ پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام کو بذریعہ ٹیلی فون ملزم کے خلاف فوری ایف آ ئی آر درج کرنیکا حکم دیا اور تھوڑی دیر کے بعد ہی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،بچی کے والدین کے مطابق بچی نجی کمپنی کے تعاون سے چلنے والے سکول میں پڑھنے گئی تھی، واپسی پر اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔