تحریک لبیک کی ریلی میں شہید ہونیوالا کانسٹیبل خالد جاوید سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک

تحریک لبیک کی ریلی میں شہید  ہونیوالا کانسٹیبل خالد جاوید سرکاری اعزاز کیساتھ سپردخاک

لاہورمیں تحریک لبیک کی ریلی میں شہید ہونیوالے پولیس کانسٹیبل خالدجاوید کو پسرور کے نواحی گاؤں چوبارہ میں سپرد خاک کردیا گیا

لاہور(خبر نگار سے )پولیس کے چاک وچوبنددستہ نے سلامی پیش کی۔ تحریک لبیک کی ریلی میں شہید ہونیوالے شہید کانسٹیبل کو پسرور کے نواحی گاؤں چوبارہ میں پورے سرکاری اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاک وچوبنددستہ نے سلامی پیش کی۔ نمازجنازہ میں معززین علاقہ اور ضلع بھرکے پولیس افسروں اورجوانوں نے شرکت کی۔پولیس افسروں کی طرف سے پھولوں کی چادرچڑھائی گئی اورفاتحہ خوانی کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں