نصیرآباد:کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

نصیرآباد:کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق

نثار خان کے سر پر چوٹ لگی،وانا وزیرستان کا رہائشی تھا ،کار سوارفرار

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر )نصیر آباد کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران 19سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔پولیس کے مطابق کیولری گراؤنڈ کے قریب موٹرسائیکل سوار 19سالہ نثار خان کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ سڑک کی دوسری جانب جا گرا اور سر پر چوٹ لگنے کے باعث موقع پر دم توڑ گیا جبکہ کار سوار موقع سے فرار ہو گیا ۔متوفی وانا وزیرستان کا رہائشی تھا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں