آصف ہاشمی کیخلاف ریفرنسز پر سماعت 14 فروری تک ملتوی
لاہور (اپنے خبر نگار سے )احتساب عدالت میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کیخلاف 2 نیب ریفرنسز پر سماعت ہوئی ۔
عدالت نے سماعت 14 فروری تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر بریت کی درخواستوں پر وکلاسے دلائل طلب کر لئے ۔آصف ہاشمی اور دیگر ملزم احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments