سیالکوٹ:خاتون سمیت 3 افراد نے میاں بیوی سے کروڑوں روپے ہتھیا لئے
سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )منافع کا لالچ دیکر خاتون سمیت 3 افراد نے میاں بیوی کی4کروڑ 50ہزار روپے کی رقم ہڑپ لی۔
تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں وسیم اختر اسکی بیوی مہلک اور راحیل نے رانا عمران محمود اور اسکی بیوی فاخرہ سے رقم ہتھیا لی ، فاخرہ کو ملزم میاں بیوی نے ملک شیک میں زہریلی چیز ڈال کر پلائی جسکے باعث وہ بے ہوش ہوئی گئی تو ملزم اسکے زیوارت بھی ساتھ لے گئے ۔ مہک نے اپنے خاوند کو بڑے سرکاری بینک کا ملازم ظاہر کیا اور میاں بیوی کو اچھا منافع دینے کا لالچ دیکر رقم بٹوری ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔