منشیات بر آمدگی مقدمہ میں ملوث مجرم کو3سال قید

منشیات بر آمدگی مقدمہ میں ملوث مجرم کو3سال قید

ملتان(کورٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان نے منشیات بر آمدگی مقدمہ میں ملوث مجرم کوتین سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔

 جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ مجرم محمد امجد کے خلاف گزشتہ سال مقدمہ درج کیا گیا تھا،عدالت نے پراسیکوشن کے پیش کردہ شواہد کو کافی ٹھہراتے ہوئے مجرم کو سزا سنادی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں