ٹریفک پولیس، بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد

 ٹریفک پولیس، بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس کی بڑی کارروائی۔ بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد کر لی گئیں۔ سٹی ٹریفک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ مناواں کے قریب رکشہ سے بھاری تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ ٹریفک وارڈن نعمان یاسین نے مشکوک جاننے پر رکشہ سوار کو رکنے کا اشارہ کیا۔

مشکوک حرکات وسکنات اور رکشہ سے بدبو آنے پر ڈرائیور سے استفسار کیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ڈرائیور رکشہ چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ چیکنگ پر شراب کے 7 تھیلوں میں 2 سو سے زائد بوتلیں برآمد ہوئیں۔ رکشہ اور شراب کی بوتلوں کو تھانہ مناواں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ سی ٹی او لاہور کا انسپکٹر نعمان یاسین کو 10 ہزار روپے اور تعریفی سنددینے کا اعلان۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی کے ساتھ وارڈنز مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں