نوسر باز نے نے پیر بن کر شہری کو لوٹ لیا

نوسر باز نے نے  پیر بن کر شہری کو لوٹ لیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسر باز نے خود کو پیر ظاہر کرتے ہوئے شہری کے گھر سے نقدی اور موبائل فون چوری کرلیا۔تھانہ مدینہ ٹائون میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے سوساں روڈ کے رہائشی شمعون مسیح نے پولیس کو بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتے ہوئے نامعلوم ملزم نے خود کو عامل اور پیر ظاہر کرتے ہوئے اسکے اپنی باتوں میں الجھالیا۔

شہری نوسرباز کی باتوں سے متاثر ہوتے ہوئے اسے اپنے ساتھ اپنے گھر لے آیا۔ جہاں ملزم نے گھر سے 90 ہزار روپے نقدی اور 70 ہزار روپے مالیت کے موبائل فون سمیت دیگر قیمتی اشیا چوری کرلیں۔ اور گھر سے فرار ہوگیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں