لڈو دانہ پر جوا کھیلنے والے 6 افراد گرفتار،مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )لڈو دانہ پر جواکھیلنے والے 6 افراد دھر لئے گئے ، بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے مخبر کی
اطلاع پر موضع وجھ میں چھاپہ مار کر محمد منشاء وغیرہ چھ افراد کو لڈودانہ پر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔