ناجائز اسلحہ، منشیات فروشی،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ پر 104مقدمات

ناجائز اسلحہ، منشیات فروشی،پتنگ  بازی، ہوائی فائرنگ پر 104مقدمات

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 ۔گزشتہ روز ناجائز اسلحہ، منشیات فروشی،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ و ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 104مقدمات درج کئے گئے ۔اشتہاریوں کے خلاف کارروائیوں میں 230افراد کو حراست میں لیا گیا ،اسلحہ کی نمائش وناجائز اسلحہ پر22مقدمات درج کر کے ملزم گرفتارکئے گئے ،18پستول،رائفل،بندوق اور سینکڑوں گولیا ں برآمد کی گئیں۔27ملزموں کو گرفتارکر کے 8کلو840گرام چرس اور152لٹر شراب برآمدکی گئی۔26ملزم گرفتار کر کے پتنگیں اورڈور برآمد کی گئی۔ ہوائی فائرنگ کرنے والے 18جبکہ ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 21ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں