ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2 ملزم گرفتار

ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2 ملزم گرفتار

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر) ڈولفن سکواڈ نے ہوائی فائرنگ کرنیوالے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق۔۔۔

 سیف سٹی اتھارٹی نے بحریہ ٹاؤن ایفل ٹاور کے قریب ہوائی فائرنگ کرنیوالی گاڑی کی نشاندہی کی تھی، ڈولفن،پی آر یو نے ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلانے والے 2 ملزموں حماداوراحسن کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت تھانہ سندر پولیس کے حوالے کردیا ۔ایس پی ڈولفن ذوہین نصراللہ رانجھا کا کہنا تھا ملزموں سے 2 رائفلیں،گولیاں اورمیگزینز برآمد ہوئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں