سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرنیکاحکم

 سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرنیکاحکم

لاہور(اپنے خبر نگار سے )سیشن عدالت ، تھانہ نواب ٹاؤن کا ایڈووکیٹ شعیب کو تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کا معاملہ ۔تھانہ نواب ٹاؤن کے سب انسپکٹر عدنان ورک کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

عدالت نے سب انسپکٹر عدنان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔ایڈیشنل سیشن جج شہباز احمد کھگہ نے کیس کی سماعت کی ۔وکلا نے مؤقف اپنایا کہ گاڑی میں جا رہے تھے ،سب انسپکٹر نے راستے میں روکا اور بدتمیزی کی ۔تھانہ نواب ٹاؤن لیجا کر تشدد کا نشانہ بنایا ۔ پوری رات حبس بے جا میں رکھا اور تشدد کرتے رہے ۔ناجائز اسلحہ کی جھوٹی ایف آئی آر درج کر دی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ناجائز اسلحہ کی ایف آئی آر خارج کر دی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں