صفائی کمپنی میں زرد شاپر کی مد میں 18کروڑ کی چوری

صفائی کمپنی میں زرد شاپر کی مد میں 18کروڑ کی چوری

لاہور (عمران اکبر )لاہور کی صفائی کمپنی میں کوڑا اکٹھے کرنے والے ییلو شاپر کی مد میں 18کروڑ روپے کی چوری پکڑی گئی ،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں اختیارات سے تجاوز کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،دس لاکھ بائیو ڈی گریڈ ایبل ییلو بیگز کی بغیر اجازت منظوری پکڑی گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق صفائی کمپنی میں کرپشن کے واقعات نئے نہیں ،جس کا ڈراپ سین سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے خود کر دیا ۔سی ای او صفائی کمپنی نے فوری طور پر جاری کردہ ٹینڈرز کینسل کئے اورجی ایم پروکیومنٹ اینڈ کنٹریکٹ عبدالرحمن کو معطل کر دیا،سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے معاملے کی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر ایک ہفتے میں رپورٹ ایچ او ڈی اجلاس میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔تین رکنی کمیٹی میں کنوینر خرم عثمان قریشی، شعیب ڈار اور محمد سعد کے نام شامل ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں