ماں بیٹی کو گھرمیں گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنادیاگیا

ماں بیٹی کو گھرمیں گھس کر بدترین تشدد کا نشانہ بنادیاگیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ماں بیٹی کو گھر میں گھس کر اسلحہ کے زور پر بدترین تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔تھانہ ملت ٹائون کے علاقے شکیل پارک کی رہائشی شکیلہ۔۔

نامی خاتون اپنی بیٹی نمرہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھی کہ اس دوران ملزم سابقہ رنجش کی بنا پر اسکے گھر میں داخل ہوگئے اور گھر پر موجود دونوں ماں بیٹی کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کرنے کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں