پتوکی:ڈکیت گینگ گینگ کے 3 ارکان گرفتار

پتوکی:ڈکیت گینگ گینگ  کے 3 ارکان گرفتار

پتوکی(نامہ نگار)تھانہ صدر پتوکی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث قمر عرف مڈو ڈکیت گینگ کے 3 ارکان گرفتار کرلئے۔

ملزموں کے قبضہ سے 2لاکھ نقدی ،6 موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم قمر عرف مڈو،علی حسن اور راشد پتوکی کے لنک روڈ اور ملتان روڈ پر راہگیروں سے وارداتیں کرتے تھے ،ملزموں نے دوران تفتیش 8 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ، ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے اچھی کارکردگی پر پولیس کو شاباش دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں