دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 6افراد زخمی

دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں  فائرنگ سے 6افراد زخمی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دیرینہ رنجش پر دو گروپوں میں فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔

تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے چک نمبر 120 ج ب میں دشمنی پر دو گروپ آمنے سامنے آگئے ۔ گالم گلوچ کے بعد ملزموں نے فائرنگ شروع کردی جس سے 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ بعد ازاں ملزم ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں