چوہنگ،گلشن اقبال،بادامی باغ میں لاکھوں کے ڈاکے

چوہنگ،گلشن اقبال،بادامی باغ میں لاکھوں کے ڈاکے

لا ہور،کاہنہ(سپیشل کرائم رپورٹر،نمائندہ دنیا) صو با ئی دار الحکو مت میں متعدد وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا۔

تفصیلات کے مطا بق چوہنگ کے علا قہ میں فاروق احمد کی فیملی کو یر غما ل بنا کر8لاکھ28ہزار مالیت کی نقد ی اور طلا ئی زیورات اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فر ار ہو گئے ۔ گلشن اقبال کے علا قہ میں نثار اور فیملی سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر2لا کھ ما لیت کی نقد ی او ر مو با ئل فو ن لوٹ  کر فرار ہو گئے ، بادامی باغ کے علا قہ میں منصور سے ڈاکو1لا کھ75ہزار روپے اور مو با ئل فو ن،ناز ٹاؤن ہلوکی میں شہری خرم اقبال سے 3 ڈاکو4 لاکھ 20 ہزارنقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ہڈیارہ کے علاقہ میں ڈاکو نعیم الرحمن سے 45ہزار روپے اور موبائل فون ، سمن آباد کے علا قہ میں ڈاکو ناصر سے 5ہزار روپے اور مو با ئل فو ن،سبزہ زار کے علا قہ میں ڈاکو الطاف سے 50ہز ار روپے اور مو با ئل فو ن چھین کر فرار ہو گئے جبکہ نشتر کالونی اور رائیونڈ سٹی سے گاڑیاں اوراچھرہ ، مزنگ ، لوئر مال ، بھا ٹی گیٹ اور سند ر سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں