پیس کی جلی عمارت میں سے کروڑوں کاسامان چوری

پیس کی جلی عمارت میں سے کروڑوں کاسامان چوری

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)گلبرگ پیس کی جلی ہوئی عمارت میں سے کروڑوں روپے کی چوری کا انکشاف ،واردات کے دوران 2 چور انتظامیہ نے دھر لیے۔

3 چور گاڑی پر فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق واقعہ کی موبائل اور سی سی ٹی وی فوٹیج لاہور نیوز کو موصول ہو گئی جس میں پکڑے اور گاڑی پر فرار ہوتے چوروں کو دیکھا جا سکتا ہے ،سفید رنگ کی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جاتی ہے ، گاڑی میں سوار چور گاڑی بھگا کر فرار ہو جاتے ہیں ،پیس انتظامیہ کی جانب سے تھانہ گلبرگ میں درخواست جمع کرا دی گئی ، درخواست کے متن کے مطابق پانچ رکنی چور گینگ پیس کی عمارت میں سے کروڑوں روپے مالیت کی الیکٹرک اشیا لے اڑے ۔چور گینگ پیس کی عمارت میں مختلف اوقات میں چوری کر چکا ہے ،پکڑے گئے چوروں میں آصف اور عادل کے نام شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں