ٹریفک حادثات ، نوعمر لڑکی سمیت 4 افراد جاں بحق
فیروزوالہ،کالاشاہ کاکو،مریدکے ،قصور(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار،نمائندگان دنیا)مختلف مقامات پرٹریفک حادثات کے دوران 4افراد جاں بحق،ایک نوجوان زخمی ہوگیا،بتایا گیا ہے۔۔۔
کہ کھنہ لبانہ کے قریب مزداکی موٹرسائیکل کوٹکر کے نتیجے میں 28سالہ شاہدموقع پردم توڑگیا ، دوست فہد شدید زخمی ہوگیا ،جسے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ،لاہور شیخوپورہ روڈ پر قلعہ ستار شاہ کے قریب بس نے سڑک عبور کرتی ہوئی نو عمر لڑکی فضہ زہرا عنایت کو روند ڈالا،جس کے نتیجہ میں وہ موقع پرہی چل بسی ۔علاوہ ازیں مانگا منڈی لاہور کا رہائشی 25 سالہ مدثر موٹر سائیکل پر روسہ بھیل کے قریب جا رہا تھا کہ تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر مار دی ، مدثرکو ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، الہ آباد کا رہائشی 43 سالہ محمد مشتاق اپنا لوڈر رکشہ لے کر فتح پور کے قریب جا رہا تھا کہ نامعلوم بس نے پیچھے سے ٹکر مار دی، جس کے نتیجہ میں محمدمشتاق رکشہ سے نیچے گرا اور موقع پرہی جان کی بازی ہار گیا۔