موبائل فون خرید کر آئی ایم ای نمبر تبدیل کرنے والا گروہ گرفتا ر

موبائل فون خرید کر آئی ایم ای نمبر  تبدیل کرنے والا گروہ گرفتا ر

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی ایس پی سی آئی اے سول لائنز کا کہنا ہے کہ چوروں اور ڈکیتوں سے موبائل فون خرید کر آئی ایم ای نمبر تبدیل کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان ڈکیتوں اور چوروں سے موبائل فون خرید کر مارکیٹ میں فروخت کرتے تھے ۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ محمد حذیفہ اور اس کا ساتھی دانیال شامل ہیں۔ملزمان آئی ایم ای تبدیل کرکے فروخت کرتے جس سے اصل ملزمان تک رسائی ممکن نہیں ہوتی تھی ۔ گرفتار ملزمان کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں