14 جواری حوالات کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)14قمار باز حوالات کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ گئے۔
تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے میں پولیس نے دوران گشت درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا جو تاش کے پتوں پر جوا کھیل رہے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔