13منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدارمیں شراب،چرس برآمد
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منشیات فروشی میں ملوث 13 ملزم قانون کی گرفت میں آگئے۔ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے سے ملزم رزاق سے 8 لیٹر شراب۔۔۔
تھانہ کُر کے علاقے میاں کالونی میں ملزم مقصود سے 17 لیٹر شراب، سدھار بائی پاس سے ملزم یونس سے 250 گرام چرس، تھانہ سمن آباد کے علاقے نیا پھاٹک کے قریب ملزم سفیان سے بھاری مقدار میں چرس، تھانہ بٹالہ کالونی راجہ چوک میں ملزم سے 240 گرام چرس اور تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 209 میں ملزم اسد سے 1 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔