وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والا ڈرائیور پکڑا گیا

وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر  نصب کرنے والا ڈرائیور پکڑا گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسافر وین میں غیر معیاری گیس سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو حراست میں لے لیاگیا۔

۔تھانہ نشاط آباد کے علاقے بائی پاس کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کے دوران مسافر وین کو روک کر چیک کیا۔ جس میں نصب کیا گیا غیر معیاری گیس سلنڈر جان لیوا حادثات کا سبب بن سکتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں