کار حادثہ میں شدید زخمی ہونیوالا نوجوان ہسپتال میں دم توڑ گیا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کار حادثہ میں شدید زخمی ہونیوالا نوجوان ہسپتال میں جاں بحق ہو گیا ۔ تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ سید پور روڈ پردو روز قبل یاسر سکنہ جوگو چک۔۔۔
اور عثمان سکنہ گوجرانوالہ اپنی کار پر شادی کی شاپنگ کے بعد گاؤں جوگو چک جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث پنڈی پنجوڑاں کے قریب کار دیوارسے ٹکرانے کے باعث شدید زخمی ہوگئے ، عثمان سکنہ گوجرانوالہ گزشتہ روز ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔