فوڈ اتھارٹی ٹیموں ملاوٹی مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل کر دیا

فوڈ اتھارٹی ٹیموں ملاوٹی مصالحہ جات بنانے والا یونٹ سیل کر دیا

فیصل آباد(نیوزرپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے والوں کو گرفت میں لے لیا۔۔

۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملکاں والا میں واقع چکی پر چھاپہ مارا اورایک ہزار کلو بھوسہ،60 کلو سرخ مرچ،ممنوعہ رنگ تلف کرکے یونٹ بندکرادیا۔موقع سے دوگرائنڈنگ مشینیں اورموٹریں ضبط کرلی گئیں جبکہ موقع پر کئے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر قاسم رضا نے بتایا کہ مصالحوں میں غیر معیاری رنگ اور چاولوں کے بھوسے کی ملاوٹ پائی گئی جبکہ ملازمین کا میڈیکل بھی موجود نہ تھا اورپروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھی بھرمارتھی۔مصالحہ جات پنجاب فوڈ اتھارٹی سٹینڈرز کے مطابق نہ ہونے پر یونٹ بند کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں