موٹرسائیکل پر سوار نہ ہونے ،راستہ روکنے سے منع کرنے پر خاتون پر تشدد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)موٹرسائیکل پر سوار نہ ہونے اور راستہ روکنے سے منع کرنے پر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنادیاگیا۔
تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے نڑوالا روڈ پر رخسانہ نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزم ناصر کی جانب سے اسے راہ جاتے ہوئے روک کر موٹرسائیکل پر ساتھ بیٹھنے پر مجبور کیا جانے لگا، جبکہ انکار کرنے پر ملزم کی جانب سے اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔