راوی سے نا معلوم خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) شاہدرہ کے علاقے دریائے راوی سے نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہو گئی ،36سالہ خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ۔تفصیل کے مطابق دریائے راوی میں نامعلوم خاتون کی لاش تیرتی پائی گئی۔
اطلاع ملنے پر سول ڈیفنس کے غوطہ خوروں نے لاش نکال کرپولیس کے حوالے کر دی جسے پولیس نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاش دو روز پرانی معلوم ہوتی ہے جبکہ خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں اور تاحال اس کی شناخت نہیں ہو سکی ، تحقیقات جاری ہیں کہ خاتون نے دریا میں چھلانگ لگائی یا اسے گرایا گیا ۔