بیرون ملک فرار ہونے والا ایک اور اشتہاری وطن واپسی پر گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)قتل ، ڈکیتی اور اغوا میں ملوث خطرناک اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کردی گئی۔ بیرون ملک فرار ہونے والا ایک اور اشتہاری وطن واپسی پر گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کے مقدمے میں ملوث اشتہاری شعیب امجد بیرون ملک سے وطن واپس آ رہا تھا۔ پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل کی ٹیم نے ملزم کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹی فکیشن لسٹ میں شامل کر ایا تھا۔ ائیر پورٹ پر ریکارڈ چیکنگ کے دوران نشاندہی ہونے پر ملزم گرفتار ہوا، مزید کارروائی کیلئے منڈی بہاؤالدین پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔